پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کرکٹ سیریز 2021 میں ہوگی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کرکٹ سیریز 2021 میں ہوگی
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ،ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے معاملات کو حتمی شکل دیدی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے دو ٹیموں کے درمیان کرکٹ سیریز 2021 میں ہوگی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین سیریز کا ایک ٹی ٹوئنٹی اور 3 ٹیسٹ میچز جولائی 2021 میں ویسٹ انڈیز میں ہوں گے جبکہ 2 ٹی ٹوئنٹی میچز امریکا میں کھیلے جائیں گے۔ جس کے لیے قومی ٹیم امریکی شہر فلوریڈا جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز 2021 میں ہی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے متحدہ عرب امارات آئے گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دلچسپ میچز ہوں گے۔