سی پیک کے تمام منصوبوں کو مکمل کرینگے ، ہفتے کی چھٹی برقرار رہے گی : فواد چودھری

سی پیک کے تمام منصوبوں کو مکمل کرینگے ، ہفتے کی چھٹی برقرار رہے گی : فواد چودھری
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد: پاکستانی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ بیرون ممالک دوروں کے لیے وزیراعظم عمران خان خصوصی جہاز استعمال نہیں کرینگے بلکہ کلب کلاس کا استعمال کیا جائے گا ، موجودہ حکومت سی پیک منصوبوں کو مکمل کرے گی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بیرون ممالک دوروں کے لیے خصوصی جہاز استعمال نہیں کرینگے بلکہ کلب کلاس کا استعمال کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو پارلیمنٹ سے منظور کرایا جائے گا ، یفتے کی چھٹی برقرار رہے گی ، سرکاری دفاتر کے اوقات صبح 9 بجے سے شام 5 بجے کر دیئے گئے ہیں ، جمعے کے روز پانچ بجے تک کام کو یقینی بنایا جائے گا۔

پچھلی حکومتوں نے سرکاری خزانے کو اپنی جاگیر کی طرح استعمال کیا ، صدر مملکت نے 8 کروڑ روپے کا صوابدیدی فنڈ استعمال کیا ۔

گزشتہ حکومت نے پاور پلانٹ لگائے لیکن بجلی کی ترسیل کا نظام ٹھیک نہیں کیا ، نواز شریف نے 21 ارب روپے کے فنڈز استعمال کیے ، 30 ارب روپے ایم این ایز کو جاری کیے گئے۔

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اسد عمر بہت دلچسپ پیکج لے کر آ رہے ہیں جس سے قومی خزانے کو بھرنے میں مدد ملے گی ، کابینہ نے ملک گیر شجر کاری کا فیصلہ کیا۔

انھوں نے کہا کہ کچی آبادیوں کے مسائل سے آگاہ ہیں ، اس کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی ، ترقیاتی منصوبوں کو پارلیمنٹ سے منظور کرایا جائے گا۔