پاک فوج میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

پاک فوج میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے
کیپشن: image by facebook

راولپنڈی:پاک فوج کے چھ لیفٹیننٹ جنرلز کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ، لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیر کور کمانڈر کراچی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کو آئی جی کمیونیکیشن و آئی ٹی مقرر کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کر دیئے گئے جس میں لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیر کورکمانڈر کراچی ، لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا آئی جی کمیونیکیشن و آئی ٹی مقرر کر دیئے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیر کور کمانڈر کراچی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا آئی جی کمیونیکیشن و آئی ٹی مقرر کر دیئے گئے ۔

لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کو کورکمانڈر راولپنڈی اور لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو چیف آف جنرل سٹاف مقرر کر دیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل نعیم اشرف کورکمانڈر ملتان جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر کو چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا تعینات کر دیا گیا ۔

لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا اس سے قبل کمانڈر فائیو کور ، لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر چیف آف جنرل سٹاف جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا پہلے کمانڈر ٹین کور تعینات تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر پہلے کمانڈر کور 2 ، لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز آئی جی کمیونیکیشن و آئی ٹی اور لیفٹیننٹ جنرل نعیم اشرف چیئرمین ایچ ای ٹی تعینات تھے۔