عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ

عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی کابینہ کو بجلی کی پیدوار اور لوڈ شیڈنگ سمیت مختلف امور پر متعلقہ اداروں کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران کان کی زیر صدارت وفاقی اجلاس ہوا جس میں پاور ڈویژن نے وفاقی کابینہ کو بجلی پیداوار اور لوڈ شیڈنگ پر بریفنگ دی ۔

وفاقی کابینہ نے سرکاری دفاتر میں ہفتہ وار دو تعطیلات ختم کر کے اسے ایک کرنے کی سمری تیار کی اور ملازمین کی ڈیوٹی کے اوقات صبح آٹھ سے دوپہر تین بجے تک کرنے کی سفارش کی۔

دوسری طرف وزارت داخلہ نے ملک بھر میں ہفتہ وار چھٹی ختم کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ 2011 میں وزارت پانی و بجلی کی سفارش پر دو چھٹیوں کا فیصلہ یا گیا تھا۔

سمری کے مطابق سات دنوں میں ایک تعطیل بڑھانے کے باوجود ہفتے وار کام کے اوقات کار چالیس گھنٹے جبکہ اگر چھ دن کام ہوتا ہے تب بھی اتنا ہی وقت لگے گا ، سمری میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کی چھٹی ختم کرنے سے اداروں کی خاطر خواہ اثر نہیں پڑے گا۔