ارشد وارثی کا ٹوئٹر اکائونٹ ہیک کر لیا گیا

 ارشد وارثی کا ٹوئٹر اکائونٹ ہیک کر لیا گیا
کیپشن: فوٹو: فائل

 ممبئی ۔ : بالی وڈ ادا کار ارشد وارثی کا ٹوئٹر اکائونٹ ہیک کر لیا گیا۔

اداکار ارشد وارثی ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ان کے اکائونٹ بھیجے گئے بعض پیغامات ان کے نہیں ہیں،انھوں نے کہاکہ لگتا ہے کہ میرا اکائونٹ ہیک کر لیا گیا ہے کیونکہ بعض عجیب پیغامات میرے اکئونٹ سے میرے علم کے بغیر بھیجے گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ انھوں نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ کا پاس ورڈ بدل لیا ہے انہیں امید ہے کہ اب سب ٹھیک ہو جائے گا۔ارشد وارثی کی آنے والی فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ ہے دھمال سلسلے کا تیسرا سیکوئیل ہو گا۔