پاکستان پیپلزپارٹی کا باغی سینیٹرز کیخلاف بڑا فیصلہ

پاکستان پیپلزپارٹی کا باغی سینیٹرز کیخلاف بڑا فیصلہ
کیپشن: Image Source: file photo

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے والے باغی سینیٹرز کی تحقیق کے لیے کوششیں تیز کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق ، پیپلزپارٹی کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا اجلاس سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی زیرصدارت ہوا جس میں سئیر رہنماؤں نیئر حسین بخاری، فرحت اللہ بابر، راجا پرویز اشرف اور دیگر ارکان نے شرکت کی۔

 

  پیپلز پارٹی کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارٹی ارکان سے دباؤ یا مبینہ کالز سے متعلق تفصیلات اور معلومات حاصل کی جائیں گی۔ ارکان سینیٹ کی جانب سے وفاداریاں تبدیل کرنے کے معاملے کی تہہ تک جانے کا فیصلہ کیا۔

 

خیال رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے دغا کرنے والے ارکان کا سراغ لگانے کیلئے ایک کمیٹی بنائی تھی۔