پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا شیڈول جاری

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا شیڈول جاری

لاہور: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ ٹیسٹ سیریز دسمبر میں کھیلنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سری لنکن کرکٹ بورڈ نے آئندہ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک ہوگی۔شیڈول کے مطابق تینوں ایک روزہ میچز کی میزبانی کراچی کرے گا جبکہ تینوں ٹی ٹونٹی میچز کی میزبانی لاہور کرے گا۔

پہلا ایک روزہ میچ 27 ستمبر اور دوسرا 29 ستمبر کو ہوگا۔ تیسرا ایک روزہ میچ 2 اکتوبر کو ہوگا۔3 ٹی ٹونٹی میچز بالترتیب 5، 7 اور 9 اکتوبر کو لاہور میں ہوں گے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے سری لنکا نے پہلے ایک روزہ میچز کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔