یوٹیوب نے لاکھوں پاکستانیوں کو موت کے منہ سے بچا لیا

یوٹیوب نے لاکھوں پاکستانیوں کو موت کے منہ سے بچا لیا
کیپشن: image by youtube

لاہور: یوٹیوب نے بھارت کی بڑی سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے لاکھوں پاکستانیوں کو موت کی وادی سے جانے سے بچا لیا۔

بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں اچانک پانی چھوڑا گیا اگر پاکستانی حکام بے خبر رہتے تو اس سے لاکھوں افراد موت کے منہ جا سکتے تھے کیونکہ دریائے ستلج میں پورے پورے گائوں آباد ہیں ، پانی کمی کے باعث لوگوں نے رہائش کے ساتھ دریائے ستلج میں فصلیں اگا رکھی تھی ۔

قصور کی ضلعی حکومت کے ڈپٹی ڈائریکٹر طارق محمود ملک نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑنے کے حوالے سے حکام کو یوٹیوب کے ذریعے معلوم پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں ماہ کی 18 تاریخ کو ضلع قصور کے ڈی سی او نے تمام متعلقہ محکماجات کے اہلکاروں کی میٹنگ اچانک رات کے وقت طلب کی ، وہاں پہنچ کر انھیں معلوم ہوا کہ 'ڈی سی صاحب نے یوٹیوب پر بھارت کے شہر جالندھر کے ڈی سی کی پریس کانفرنس دیکھی جس میں وہ وہاں کے لوگوں سے علاقہ خالی کرنے کا کہہ رہے تھے کیونکہ دریائے ستلج میں پانی چھوڑا جا رہا تھا۔

طارق محمود ملک کا کہنا تھا کہ اس کے بعد ایک ایمرجنسی میٹنگ بلائی گئی جس میں پاکستانی فوج کے نمائندگان بھی موجود تھے اور فیصلہ کیا گیا کہ اپنی طرف لوگوں کو خبردار کیا جائے اور تمام حفاظتی تدابیر لی جائیں۔

 
اس طرح پاکستانی حکام نے دریائے ستلج میں پانی آنے سے قبل ہی وہاں موجود آبادی اور لوگوں کو بروقت نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا تھا جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔