عدالت نے شہباز شریف کو منی لانڈرنگ انکوائری میں مرکزی ملزم قرار دیدیا

عدالت نے شہباز شریف کو منی لانڈرنگ انکوائری میں مرکزی ملزم قرار دیدیا

 لاہور:ہائیکورٹ نے شہباز شریف کو منی لانڈرنگ انکوائری میں مرکزی ملزم قرار دے دیا۔


ذرائع کے مطابق  جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس احمد نعیم پر مشتمل بنچ نے شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ انکوائری کا فیصلہ جاری کیا۔

منی لانڈرنگ انکوائری سے متعلق وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائی کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری ۔ منی لانڈرنگ انکوائری میں حمزہ شہباز، مشتاق چینی، شاہد رفیق اور آفتاب سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

نیب نے منی لانڈرنگ انکوائری میں سلمان شہباز، نصرت شہباز سمیت شہباز شریف کے اہل خانہ کو بھی نامزد کررکھا ہے۔