پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن ردو بدل ,مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے خوشخبری سنادی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن ردو بدل ,مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے خوشخبری سنادی

اسلام آباد:حکومت نے آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا عندیہ دیدیا ۔


تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت چاہتی ہے عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو تو عوام کو فائدہ پہنچے ،ان کا کہناتھا آئندہ ماہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے امکانات ہیں ۔

ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے مزید بتایا کہ سٹاک مارکیٹ میں 9 فیصد اضافہ ہوا، بہت عرصہ بعد ملکی برآمدات بڑھیں، کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ میں بھی بہت واضح کمی آئی ہے،ان کا کہناتھا وزیراعظم عمران خان نے تمام بڑے منصوبوں کو مستقل بنیادوں پر مانیٹر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ حکومت نے ملک کے کمزور طبقے کے لیے بجٹ میں 192 ارب روپے رکھے ہیں، حکومت نقد رقوم کی ترسیل اور صحت کارڈ جیسے منصوبے تیز کرنا چاہتی ہے۔