کورونا وائرس، دنیا  بھر میں اموات 812513ہو گئیں ، کیسز2کروڑ35لاکھ سے متجاوز

کورونا وائرس، دنیا  بھر میں اموات 812513ہو گئیں ، کیسز2کروڑ35لاکھ سے متجاوز

نیویارک:عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں2 کروڑ35لاکھ83ہزار616 افراد متاثر ہوئے جبکہ8 لاکھ12ہزار513 اموات ہوئی ہیں۔ کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایک کروڑ60لاکھ80ہزار568ہے۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 58 لاکھ74 ہزار 146 افراد متاثر ہوئے اور اموات کی تعداد ایک لاکھ80ہزار604 ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ میں 363افراد جان کی بازی ہا چکے ہیں۔برازیل میں کورونا مریضوں کی تعداد36لاکھ پانچ ہزار سات سو تراسی ہے اور وہاں ایک لاکھ14ہزار772 اموات ہوئی ہیں۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں بھارت کا تیسرا نمبر ہے جہاں مریض کی تعداد31لاکھ سے پانچ ہزار زائد ہے اور57 ہزار692اموات ہوئی ہیں۔

روس میں کورونا سے 9لاکھ 56ہزار 749افراد متاثر اور گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 121افراد ہلاک ہونے سے اموات کی مجموعی تعداد 16ہزار 383ہوگئی ۔جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد13ہزار59ہو گئی جبکہ 6لاکھ 9ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 5لاکھ 60ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 60ہزار 480اموات ہوئی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے  پہلے 50لاکھ کیسز 185دن رپورٹ ہوئے جبکہ آخری 50لاکھ کیسز صرف 18دنوں میں سامنے آئے۔کوروناوائرس کا پہلا کیس17نومبر 2019کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1لاکھ سے زائد ہوگئی۔ دنیا بھر میں 20مئی کو  کورونا کیسز کی تعداد 50لاکھ ہوگئی جبکہ 27جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔

22جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2کروڑ سے زائد تھی۔دنیا بھر میں اب تک 1کروڑ 60لاکھ80ہزار سے زائد مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں اور دنیا بھر میں اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 66لاکھ 90ہزار535ہے.