تیس اگست تک ویکسینیشن نا لگوانے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا: کمشنر لاہور

Commissioner Lahore, warning, coronavirus, vaccination, August, difficulties, NCOC

لاہور: کمشنر لاہور نے ویکسینیشن کے حوالے سے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ تیس اگست تک ویکسینیشن نا لگوانے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 30 اگست کے بعد سفری سہولیات بھی بغیر ویکسینیشن والے افراد کو نہیں ملے گی ، 30 اگست کے بعد مارکیٹوں میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ اس کے علاوہ پیٹرول پمپوں پر سروس بھی ویکسینیشن لگوانے والے افراد کو ملے گی ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا سے مزید 91 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 25 ہزار 94 ہو گئی ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 75 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 59 ہزار 943 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔

این سی او سی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.79 فیصد رہی ، ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 31 ہزار 659 ہو گئی ۔