سعودی نیلامی میں نایاب النسل باز 93 ہزار امریکی ڈالر میں فروخت

International Falcon Breeders Auction, rare-breed, record-breaking, Saudi auction

ریاض: سعودی عرب میں نیلامی کے دوران نایاب قسم کا فالکن ریکارڈ 93 ہزار امریکی ڈالر میں فروخت کر دیا گیا ۔

عرب میڈٰیا کے مطابق فالکن پالنے والے افراد نے اس سے قبل اتنا مہنگا فالکن ابھی تک فروخت نہیں کیا ۔ ریاض میں منعقد فالکن نیلامی میں اس نایاب النسل باز کو 93 ہزار 3 سو 47 امریکی ڈالرز میں فروخت کیا گیا ۔

مقامی میڈیا کے مطابق فروخت ہونے والا باز کینڈا کے فارم کا پلا ہوا ہے جس کی ملکیت جیم ویلسن فالکن کی ہے ۔ سپر وائٹ گیرفالکن فرخ کی عمر ایک سال سے کم ہے جس کی بولی 66 ہزار 6 سو 76 سے شروع ہوئی اور 93 ہزار 3 سو 47 پر بند ہوئی ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فالکن کو خریدنے والے کا نام نہیں بتایا گیا لیکن یہ عام روایت ہے کہ پرندے کی نیلامی ہونے کے بعد اس کا نام بتا دیا جاتا ہے ۔

فالکن 5۔18 انچ لمبا اور چوڑا ہے اور اس کا 1600 سو گرام ہے ۔ اور یہ اب تک کا مہنگا ترین فروخت ہونے والا فالکن ہے ۔ اس سے قبل سعودی نسل کا فالکن راگوان 72 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا تھا ۔

میلے میں 14 ممالک میں پلنے والے مختلف النسل بازوں کی نیلامی جاری ہے ۔ میلے میں بازوں کی بولی کے علاوہ مختلف قسم کی سرگرمیاں بھی جاری ہیں ۔