15 سال تک کے نوجوانوں کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

15 سال تک کے نوجوانوں کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے ملک بھر میں 15 سال اور اس سے زائد عمر کے نوجوانوں کی ویکسی نیشن کافیصلہ کر لیا ہے 
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 15 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کا عمل شروع کرنے کا اعلان کیا اور اس کیساتھ مزید معلومات بھی فراہم کیں۔ 
انہوں نے لکھا ’این سی او سی کے اجلاس میں کورونا ویکسی نیشن کیلئے کم از کم عمر 15 سال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یکم ستمبر سے 17 سال کی عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کا عمل شروع ہو جائے گا جبکہ 15 اور 16 سال کے نوجوانوں کو ویکسین لگانے کے آغاز کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔‘ 

5efb4f2fade46d17f82992404d2ad8f2