لاہور: شارع عام پر لڑکی کے سامنے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

Lahore: Accused arrested for making obscene gestures in front of a girl on public road
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں پولیس نے شارع عام پر لڑکی کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک لڑکی سڑک پر جا رہی تھی کہ اچانک وقاص نامی اوباش نوجوان نے اسے تنگ کرنا اور چھیڑنا شروع کر دیا۔

ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ متاثرہ لڑکی ڈیوٹی پر جا رہی تھی۔ پولیس نے لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں ملزم وقاص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

نوجوان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم وقاص نے شارع عام پر جا رہی لڑکی کے سامنے نازیبا حرکات کیں اور فحش اشارے کیے تھے۔

لڑکی کے منع کرنے پر ملزم نے لڑکی کے ساتھ بدتمیزی اور گالم گلوچ کی، پولیس نے لڑکی کی 15 کال موصول ہونے پر ملزم وقاص کو فوری گرفتار کر لیا ۔