ماضی میں ادویات کی قیمتیں نہیں بڑھیں اس لیے بڑھانا پڑیں: فواد چودھری

ماضی میں ادویات کی قیمتیں نہیں بڑھیں اس لیے بڑھانا پڑیں: فواد چودھری
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ ہے کہ ادویات کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ طویل عرصے تک قیمت نہ بڑھنا ہے۔ جب ڈالر کی قیمت اوپر جاتی ہے تو باہر سے خام مال کی قیمت بڑھتی ہے۔بارہ دواؤں کی قیمتوں میں حکومت نےردوبدل کیا ہے۔کابینہ نے 37 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن کی کوشش ہے کہ انتخابی اصلاحات نہ ہوں۔ ایک بھی الیکشن ایسا نہیں جس میں مسلم لیگ (ن) شفاف طریقےسے جیتی ہو۔ 

فواد چودھری نے کہا کہ 90 لاکھ پاکستانی ملک سے باہر ہیں۔ اپوزیشن انہیں ووٹ کے حق سے محروم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔   اپوزیشن ای وی ایم کے معاملے میں تعاون نہیں کررہی۔  اپوزیشن انتخابی اصلاحات میں بھی حکومت کے ساتھ نہیں بیٹھ رہی۔

فواد چودھری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کے زرمبادلہ کے اوپر حکومت کا انحصار ہے۔ پاکستانی عمران خان کی قیادت پر یقین رکھتے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیز کو ووٹ ڈالنے میں حصہ دار نہ بنانابہت بڑی زیادتی ہے۔  مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی تارکین وطن کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنا چاہتی ہیں۔