پاکستان کا فتح ون میزائل کا کامیاب تجربہ ،دشمن کی نیندیں حرام 

Fatah-1,Technological Development,Pakistan’s Indigenous GMLRS, missile testing,Guided Multi-Launch Rocket System (GMLRS)


راولپنڈی :پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ فتح ون گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم کے کامیاب تجربے نے دشمن کی نیندیںحرام کر دیں ، فتح ون راکٹ سسٹم روایتی وار ہیڈ لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

18a2592755033efc52701154bde79423

آئی ایس پی آر کے  مطابق ویپن سسٹم پاک فوج کو  دشمن کی سرزمین کے اندر ہدف کو درست طریقے سے نشانہ بنانے کی  صلاحیت فراہم کرے گا،صدر مملکت ،وزیراعظم ،آرمی چیف نے  کامیاب تجربے پر سائنسدانوں کو مبارکباد دی ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے  پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح  سن گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے ،ترجمان پاک فوج کا کہناہے ہتھیاروں کا نظام پاک فوج کو دشمن کی سرزمین پر گہرے ہدف کی درستگی کی صلاحیت فراہم کرے گا۔