طالبان نے اہم حکومتی اداروں کے سربراہوں کی تقرری شروع کر دی 

Afghanistan New Govt Setup,Afghanistan,Kabul,US Forces,Afghan Peace Process

کابل :طالبان نے اپنے اہم رہنمائوں کو مختلف سرکاری اداروں میں سربراہوں کی حیثیت سے تعینات کرنا شروع کرد یا .

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے مختلف شعبوں کے سربراہوں کی تقرری کردی ،طالبان نے گل آغا کو وزیر خزانہ ، صدر ابراہیم کو وزیر داخلہ مقرر کر دیا ۔

دوسری طرف مرکزی قیادت کی طرف سے اعلان میں نجیب اللہ افغان انٹیلی جنس کے چیف ، ملا شریں کابل کے گورنر اور حمد اللہ نعمانی دارلحکومت کے میئر ہوں گے ۔

واضح رہے اس سے قبل طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ امن شریعت کے قانون میں موجود سزاؤں سے ہی آ سکتا ہے اور اس مرتبہ کسی کو سزا سے پہلے بھرپور تحقیق کی جائے گی۔ 

پاکستان کے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ شیخ الحدیث ہیبت اللہ اخونزادہ زندہ ہیں، وہ طالبان کے امیر ہیں اور افغانستان میں نئے نظام کا حصہ ہوں گے۔ اگر آپ امن چاہتے ہیں تو وہ شریعت کے قانون میں موجود سزاؤں سے ہی آ سکتا ہے اور اس مرتبہ کسی کو سزا سے پہلے بھرپور تحقیق کی جائے گی۔

پنجشیر کے حوالے سے ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ طالبان صلح صفائی سے آگے جانا چاہتے ہیں اور 80 فیصد یقین ہے کہ پنجشیر میں معاملات مذاکرات سے حل ہو جائیں گے۔