ڈالر 77 پیسے مہنگا، سونے کی قدر میں 500 روپے اضافہ

ڈالر 77 پیسے مہنگا، سونے کی قدر میں 500 روپے اضافہ
کیپشن: ڈالر 77 پیسے مہنگا، سونے کی قدر میں 500 روپے اضافہ
سورس: فائل فوٹو

کراچی: ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں آج ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا جبکہ فی تولہ سونے کی قدر میں 500 روپے اضافہ ہوا ہے۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں آج ڈالر 77 پیسے مہنگا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں کاروبار کی بندش پر ڈالر کی قدر 165 روپے 20 پیسے ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 70 پیسے اضافے سے 165 روپے 70 پیسے ہے۔

a62f3f9dfbc7a1220451fe2057e81a43

ملک میں فی تولہ سونے کی قدر میں 500 روپے اضافہ ہوا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 10 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 428 روپے اضافے سے 94 ہزار 307 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں فی اونس سونے کی قدر 14 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 806 ڈالر ہے۔