پی سی بی کا نیا چیئرمین کون ؟ 24 گھنٹے میں احسان مانی کی وزیر اعظم سے دوسری ملاقات

Chairman PCB,Rameez Raja,Ahsan Mani

وزیراعظم سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ایک بار پھر ملاقات کی جس میں احسان مانی نے پی سی بی اوربین الاقوامی اداروں اورسپانسرزکیساتھ ہونیوالے معاہدوں کی تفصیلات بتائیں۔

ذرائع کے مطابق احسان مانی نے بتایاکہ کچھ ایسے معاہدے ہیں جن کوپایہ تکمیل تک پہنچانے میں ایک سال کا وقت لگ سکتاہے،احسان مانی نے پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق،پی ایس ایل فرنچائزز پر بریفنگ دی ۔

ا حسان مانی نے پی سی بی کے درمیان تنازعات اورآئی سی سی فیوچرٹورزکی میزبانی سے متعلق بھی بریف کیا۔ذرائع کے مطابق احسان مانی کی پی سی بی کے میڈیا رائٹس کی ڈیل اور پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹائٹل اسپانسرشپ سے متعلق بھی بریفنگ دی ۔

وزیراعظم نے احسان مانی کو تمام معاہدوں کو پایہ تکمیل پہنچانے کا ٹاسک دے دیا ، ذرائع کے مطابق احسان مانی کا بطور چیئرمین پی سی بی کام جاری رکھنے کا امکان  ہے  جبکہ دوسری طرف  رمیزراجہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں  اہم  عہدہ ملنے کا بھی امکان ہے ۔