افغانستان سے نکلنے کی آخری تاریخ 31 اگست ہی ہوگی : برطانوی وزیر اعظم

افغانستان سے نکلنے کی آخری تاریخ 31 اگست ہی ہوگی : برطانوی وزیر اعظم
سورس: فائل فوٹو

لندن : برطانیہ کے وزیر اعظم نے جی سیون ممالک کے افغانستان کی صورتحال اور انخلا کی تاریخ میں توسیع پر مشاورتی اجلاس کے بعد افغانستان سے 31 اگست کے بعد بھی محفوظ انخلا پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے نکلنے کی آخری تاریخ 31 اگست ہی ہوگی۔ 

جی سیون ممالک کے اجلاس کے بعد، برطانیہ کے وزیر اعظم جانسن کا کہنا ہے کہ جس پہلی شرط پر ہم اصرار کر رہے ہیں وہ یہ کہ 31 اگست تک انخلا کے ابتدائی مرحلے کے بعد ان افراد کو محفوظ راستہ دینا چاہیے جو افغانستان چھوڑنا چاہتے ہیں۔

جی سیون ممالک کا افغانستان کی صورتحال اور انخلا کی تاریخ میں توسیع پر مشاورت کے بارے میں ورچوئل اجلاس ہوا جس میں برطانیہ سمیت رکن یورپی ممالک نے امریکا سے افغانستان سے محفوظ انخلا کی تاریخ میں ممکنہ توسیع کا مطالبہ کیا۔

اس اجلاس میں امریکی صدر جو بائیڈن نے سات منٹ تک رکن ممالک کے رہنماؤں سے بات کی۔ جبکہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اس اجلاس کی سربراہی کی۔