سابق افغان وزیر اطلاعات جرمنی میں پیزا بیچنے لگے

سابق افغان وزیر اطلاعات جرمنی میں پیزا بیچنے لگے
سورس: فائل فوٹو

برلن : افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد وہاں سے فرار ہونے والے سابق افغان وزیر اطلاعات جرمنی میں پیزا بیچنے پر مجبور ہوگئے۔ 

کابل میں طالبان کی انٹری کے بعد وہاں ایک افراتفری کا عالم ہے، اور ہر کوئی ملک سے فرار ہونے کا خواہشمند ہے۔ لیکن اس سے ایک سال قبل ہی افغانستان کے وزیر اطلاعات سید احمد شاہ سعادت نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ 

اس کے بعد وہ جرمنی میں مقیم ہوگئے تھے، جبکہ ان کے بارے میں زیادہ اطلاعات نہیں تھیں۔ تاہم اب غیر ملکی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ افغانستان کا یہ سابق وزیر جرمنی میں ڈلیوری بوائے بن گیا ہے اور وہاں پیزا ڈلیور کرنے کی نوکری کرکے گزر بسر کر رہا ہے۔