پاکستان میں کورونا سے مزید 2 مریض جان کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کورونا سے مزید 2 مریض جان کی بازی ہار گئے

لاہور: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے وار جاری ، مزید 2 مریض جان کی بازی ہار گئے ۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 15 ہزار 803 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 278 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

این آئی ایچ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملک میں کورونا کی مثبت شرح 1.76 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ کورونا کے 118 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

واضح رہے کہ کورونا کے کیسز میں اضافے کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس وبا کے خلاف متحرک ہو گئیں ہیں اور کورونا کی موجودہ صورتحال کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ دوسرے ملکوں سے آنے والے مسافروں کی کورونا سے متعلق سخت نگرانی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔

مصنف کے بارے میں