صوبائی حکومت نے سندھ بھر میں 27دسمبر کو تعطیل کا اعلان کر دیا

صوبائی حکومت نے سندھ بھر میں 27دسمبر کو تعطیل کا اعلان کر دیا

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں 27 دسمبر کی تعطیل کا اعلان کردیا۔تعطیل کا اعلان پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما بےنظیر بھٹو کی برسی کے باعث کیا گیا۔

پیپلز پارٹی بےنظیر بھٹو کی برسی منانے کے لیے 27 دسمبر کو ضلع لاڑکانہ کے گڑھی خدا بخش میں جلسہ منعقد کرے گی۔قبل ازیں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری بھی 18 ماہ کی خود ساختہ جلا وطنی کے بعد پاکستان واپس پہنچے۔