فیس بُک پر چلنے والی آٹو ویڈیو کو کیسے روکا جائے؟

فیس بُک پر چلنے والی آٹو ویڈیو کو کیسے روکا جائے؟

لندن:فیس بک صارفین نے اکثر دیکھا ہو گا کہ وہ جیسے ہی کوئی ویڈیو آتی ہے چلنا شروع کر دیتی ہے ۔حالنکہ وہ اس ویڈیو کو دیکھنا نہیں چاہ رہے ہوتے ہیں۔مگر اب ان ویڈیوز کو روکنا آسان ہوگیاہے۔


فیس بُک اپنے رشتہ داروں دوستوں، رشتہ داروں اور عزیزوں سے رابطے کا سب سے منفرد اور بہترین ذریعہ ہے۔ سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ پر ہم نہ صرف پیغامات بھیج سکتے ہیں بلکہ لوگوں کی تفریح کیلئے مختلف ویڈیوز بھی اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔

پہلے پہل یہ فیس بُک صارف پر ہی منحصر تھا کہ وہ یہ ویڈیو دیکھا چاہتا ہے یا نہیں، لیکن گزشتہ دنوں فیس بُک نے ایک ایسا نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس میں اپ لوڈ کی ہوئی ویڈیو خود بخود چل پڑتی ہے۔

اس نئی تبدیلی سے بعض اوقات کوفت بھی ہوتی ہے لیکن گھبرائیں نہیں کیونکہ ہمارے پاس اس کا بھی حل موجود ہے۔ آپ ہماری ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اس مشکل سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔

اس کے لیے سب سے پہلے فیس بک سیٹنگ میں جائیں۔اسکے بعد بائیں جانب مینیو میں ویڈیوز پر کلک کریں۔اس کے بعد ایک ڈراپ ڈاؤن مینیو آئے گا اس پر کلک کرنے سے ”آن “ اور ”آف“ کی آپشن میں سے ”آف “ (off) پر کلک کریں ۔یہ کرنے کے بعد آپ کی فیس بک پر کبھی بھی کوئی ویڈیو خود بخود نہیں چلے گی ۔