رشی کپور کرینہ اور سیف کی حمایت کرنے میدان میں آگئے

رشی کپور کرینہ اور سیف کی حمایت کرنے میدان میں آگئے

ممبئی :کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں ایک پیارے سے بیٹے پیدائش ہوئی جس کا نام تیمور علی خان پٹوڈی رکھا گیا تیمور نام رکھنے پر انتہا پسند اور تنگ نظر بھارتیوں کے تو آگ لگ گئی جنہوں نے اس نام کو لے کر ہنگامہ برپا کردیا ہے ۔

بے شمار ٹوئٹ کیے جارہے ہیں جن میں بالی وڈ جوڑے پر تنقید کی جارہی ہےمتعصب بھارتیوں کا کہنا ہے کہ کرینہ نے تیمور کیوں نام رکھا کیونکہ اس نام کے امیر تیمور نے تیرہ سو اٹھانوے میں دہلی فتح کیا تھا اور تنگ نظر ہندو¿وں کو عبرت کا نشان بنایا تھا رشی کپور نے اس نام پر اعتراض کرنے والوں کے بارے میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کہ کسی کو اس نام پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے ۔
ہ ماں باپ کا حق ہوتا ہے کہ وہ اپنی اولاد کا نام جو مرضی چاہیں رکھیں اسی لیے کسی کے پیٹ میں درد ہوتا ہے تو ہوتا رہے۔