افغانستان میں امن کیلیے پاکستان، چین، روس مذاکرات 27 دسمبر کو ماسکو میں ہوں گے

افغانستان میں امن کیلیے پاکستان، چین، روس مذاکرات 27 دسمبر کو ماسکو میں ہوں گے

ماسکو:پاکستان، چین اور روس کے مابین سیکریٹری سطح کے سہ فریقی مذاکرات منگل کو ہوں گے۔ ان مذاکرات کاایجنڈا افغانستان میں امن کی بحالی ہے۔روسی میڈیا کے مطابق روس کو افغانستان میں داعش کے پھیلاو¿ اور اثرورسوخ سے سخت تشویش ہے۔
روس افغانستان کے حوالے سے مختلف فریقین کوایک میز پرلانے کیلیے سرگرم کردار ادا کرناچاہتا ہے۔ماسکو میں ہونیوالے ان مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کریں گے۔
روس کی جانب سے افغانستان کیلیے خصوصی ایلچی ضمیر کابلوف اورچین کے خصوصی ایلچی ڈینگ شی جن ول ان مذاکرات میں شریک ہوں گے