ٹرمپ کا ایٹمی صلاحیت میں اضافے کا عندیہ، چین اور روس کا موقف سامنے آگیا

ٹرمپ کا ایٹمی صلاحیت میں اضافے کا عندیہ، چین اور روس کا موقف سامنے آگیا

ماسکو:روسی صدر ولادیمیرپیوٹن کا کہنا ہے کہ ایٹمی صلاحیت بڑھانے کے ٹرمپ کے بیان پر کوئی حیرت نہیں، روس نئے ایٹمی ہتھیارنہیں بنائے گا لیکن اسلحے کی صلاحیت بڑھائیں گے،چین نے اپنے ردعمل میں ٹرمپ کے بیان کو تشویش ناک قرار دے دیا ،چینی دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکا کو ایٹمی ہتھیاروں میں کمی کے حوالے سے پہل کرنی چاہیے۔
نومنتخب امریکی صدر نے کہاتھا کہ ،امریکہ کو اپنی جوہری صلاحیت کو اس وقت تک بڑھانا چاہیے جب تک دنیا جوہری ہتھیاروں کے بارے میں ہوش نہیں سنبھالتی۔آرمز کنٹرول اسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ امریکہ کے پاس 7100 جبکہ روس کے پاس 7300 جوہری وار ہیڈ ہیں۔