اسرائیلی وزیراعظم نے سلامتی کونسل کی قرارداد کو شرمناک قرار دے دیا

اسرائیلی وزیراعظم نے سلامتی کونسل کی قرارداد کو شرمناک قرار دے دیا

اسرائیل کے وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے غیر قانونی بستیوں کے قیام کے خلاف قرارداد کو شرمناک‘ قرار دیا ہے۔وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل جمعے کو ہونے والے 15 رکنی سکیورٹی کونسل کے ووٹ کے نتائج کو تسلیم نہیں کرے گا۔
اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ’اسرائیل اقوام متحدہ میں اس شرمناک اور اسرائیل مخالف قرارداد کو مسترد کرتا ہے اور اس کا پابند نہیں رہے گا۔ادھر فلسطین کے صدر محمود عباس کے ترجمان نے اس قرار داد کو ’اسرائیلی پالیسی کے لیے زبردست دھچکا‘ قرار دیا ہے۔
خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیل کی جانب سے غربِ اردن میں غیر قانونی بستیوں کے قیام کے خلاف ایک قرارداد منظور کی ہے۔سلامتی کونسل کے 15 رکن ممالک میں سے 14 نے اس قرارداد کی حمایت میں ووٹ ڈالے جبکہ امریکہ نے ووٹ ڈالنے سے انکار کر دیا۔ تاہم امریکہ نے اس موقعے پر قرارداد کے خلاف ویٹو کا حق بھی استعمال نہیں کیا۔
اس کے بعد سلامتی کونسل کے دیگر ممالک نیوڈی لینڈ، سینیگال، وینزویلا، اور ملائیشیا نے اس قرارداد کو دوبارہ پیش کیا اور اسے منظور کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔