سمارٹ فون میں سٹوریج پیدا کرنے کا طریقہ جانئے

سمارٹ فون میں سٹوریج پیدا کرنے کا طریقہ جانئے

لاہور: سمارٹ فون کے صارفین اکثر ڈیوائس میں مناسب جگہ (سٹوریج) نہ ہونے پر نالاں نظر آتے ہیں کیونکہ ہر صارف کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے موبائل میں زیادہ سے زیادہ تصاویر اور ایپلی کشن رکھے۔

سمارٹ فون خصوصاً اینڈرائیڈ فونز کے ہر ماڈل میں سٹوریج مختلف ہوتی ہے تاہم ان فونز میں ایسے آپشنز بھی دیئے جاتے ہیں جو ڈیٹا کے انتظام کو یا انہیں کلئیر کرتے ہیں تاہم ایسے بھی اینڈرائیڈ فون ہیں جن میں علیحدہ سے میموری کارڈ لگائے جا سکتے ہیں۔ میموری کارڈ لگنے والے فونز میں تصاویر اور اپیلی کیشنز آسانی سے محفوظ ہو جاتی ہیں جبکہ بہت سارے ایسے فونز بھی ہیں جن میں میموری کارڈ لگانے کےلئے کوئی سلاڈ نہیں دی جاتی کیونکہ ان کی میموری بلٹن ہوتی ہے۔

موبائل میں جگہ (سٹوریج) کے بہت سے طریقے ہیں تاہم صارف دو آسان طریقوں پر عمل کرتے ہوئے موبائل میں گنجائش پیدا کی جاسکتی ہے۔ وہ فون جن میں ایس ڈی کارڈ (میموری کارڈ) نہیں ہوتے ا ن میں اکثر میموری کے مسائل درپیش ہوتے ہیں، اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے پہلا طریقہ یہ ہے کہ فون میں سے غیر ضروری تصاویر، ویڈیوز کو ڈیلیٹ کریں اور ایپلی کیشنز کی اپ ڈیٹ کو بند کردیں تاکہ فون کی سٹوریج بڑھ سکے، ایپلی کیشنز کی اپ ڈیٹس فون کی جگہ گھیرتے ہیں۔

دوسرا طریقہ کار یہ ہے کہ ایسے صارفین اپنی تصاویر اور ویڈیوز کو کلاوڈز، جی میل گوگل فوٹوز یا پھر ڈراپ بکس پر محفوظ کریں تاکہ یہ ضائع ہونے سے بچ جائیں اور عین ضرورت کے وقت آپ کے کام بھی آسکیں۔

مصنف کے بارے میں