امریکا میں نفسیاتی مسائل کا معالج 11 سالہ بچہ

نیویارک سب وے میں ہر اتوار کو ایک 11 سالہ بچہ لوگوں کو ان کے نفسیاتی مسائل اور الجھنوں پر مشورے دیتا نظر آتا ہے جو صرف 2 ڈالر فیس لیتا ہے جب کہ اس بچے کی مقبولیت میں غیر معمولی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

امریکا میں نفسیاتی مسائل کا معالج 11 سالہ بچہ

نیویارک: نیویارک سب وے میں ہر اتوار کو ایک 11 سالہ بچہ لوگوں کو ان کے نفسیاتی مسائل اور الجھنوں پر مشورے دیتا نظر آتا ہے جو صرف 2 ڈالر فیس لیتا ہے جب کہ اس بچے کی مقبولیت میں غیر معمولی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

11 سالہ بچے کا نام سائرو آرٹز ہے جو نیویارک سب وے اسٹیشن میں 5 منٹ مشورے کے 2 ڈالر وصول کرتا ہے۔ ہر اتوار کو آرٹز 2 گھنٹے کے لیے نیویارک میں بیٹھتا ہے اور لوگ اس سے مشورہ کرتے ہیں۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ لوگوں نے آرٹز کو ’’جذباتی مشیر بچہ‘‘ قرار دیا ہے کیونکہ اس کی کچھ باتیں بالکل درست ہوتی ہیں اور لوگ اس کی کونسلنگ سے فائدہ حاصل کرتے ہیں۔

سائرو کو اسکول میں بچوں کی جانب سے لفظی تشدد اور ستایا جاتا تھا جس پر اس نے بہت مشکل سے قابو پایا۔ اسی لیے سائرو نے لوگوں کو بھی جذباتی کیفیات سے نکالنے کی ٹھانی اور انہیں قابلِ قدر مشورے دینا شروع کردیئے۔

کچھ لوگ خوفزدہ ہوکر اس کے پاس آتے ہیں اور کچھ ازدواجی رشتوں کے بارے میں پریشان دکھائی دیتے ہیں۔ سائرو کے مطابق اس کے والدین نے اس کی تربیت کچھ اس طرح کی ہےکہ وہ ہر فرد کے دکھ کو سمجھنے کی کوشش کرتا ہے اور ان کی درست رہنمائی کرتا ہے جب کہ وہ اپنے اس کام سے ایک دن میں 50 ڈالر تک کما لیتا ہے۔