سائنس فکشن ایڈونچر فلم ”پاور رینجرز“ کا ٹریلر منظر عام پر آ گیا

سائنس فکشن ایڈونچر فلم ”پاور رینجرز“ کا ٹریلر منظر عام پر آ گیا

لاس اینجلس : ہالی وڈ کی سائنس فکشن ایڈونچر فلم ”پاور رینجرز“ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم کی کہانی ایسے پانچ طالب علموں کے گِرد گھومتی ہے، جنہیں زمین کی حفاظت کیلئے ایسی طاقت مل جاتی ہے، جس کی بدولت یہ نوجوان خطرناک دشمنوں سے لڑتے ہوئے انسانوں کی جان بچاتے ہیں اور پھر ”پاور رینجرز“ کہلانے لگتے ہیں۔

ہایم سبان، برائن کیسٹینی اور ویک گوڈفری کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز ڈرامہ فلم میں اداکار ڈیکری مونٹ گومری ، نومی سکاٹ، آر جے سائیلر، بیکی جے، لوڈی لِن ، برائن کرینسٹن اور الزبیتھ بینکس اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ ایکشن تھرل سے بھری، ویژیول افیکٹس سے بھرپور فلم چوبیس مارچ کو ریلیز ہوگی۔

مصنف کے بارے میں