عامر خان کی فلم دنگل کے بارے میں پنڈتوں کی ایسی پیش گوئی کہ سب کے سب ۔۔۔۔

عامر خان کی فلم دنگل کے بارے میں پنڈتوں کی ایسی پیش گوئی کہ سب کے سب ۔۔۔۔

عامر خان سو کروڑ کلب کے بانیوں میں سے ہیں ان کی فلم گجنی نے سب سے پہلے 100کروڑ کا بزنس کیاتھا۔ اور عامر خان ہی تھے جن کی فلم تھری اڈیٹس نے سب سے پہلے دو سو کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

انہوں نے اس کے بعد فلم PK کے ذریعے تین سو کروڑ کلب میں انٹری ڈالی۔ اور اب پنڈت یہ ان اندازے لگا رہے ہیں کہ عامر خان کی فلم دنگل اب کی بار انہیں 400کروڑ کلب میں انٹری دلوائے گی۔دنگل جمعہ کو ریلیز ہوئی اور پہلے ہی دن انتیس کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی۔

تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ یہ فلم 350کروڑ کا بزنس تو ضرور کرے گی اور ممکن ہے کہ یہ فلم 400کروڑ کا بزنس بھی کر جائے۔اور آج تک کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن جائے۔

مصنف کے بارے میں