میرے ساتھ چلتی گاڑی میں جنسی زیادتی کی کوشش کی گئی :رشمی گوتم

ممبئی: بھارت کی مقامی فلم نگری ٹالی ووڈ کی معروف اداکارہ رشمی گوتم نے کہاہے کہ انہیں چلتی ہوئی گاڑی میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل فلموں کی معروف اداکارہ رشمی گوتم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ کسی کام کے سلسلے میں کرائے کی کار کے ذریعے کرنول شہر جارہی تھیں کہ دوران سفر نیند آگئی تاہم آنکھ کھل جانے پر گاڑی کا روٹ بدل چکا تھا جس پر میں نے چلانا شروع کیا تو ڈرائیور شارٹ کٹ راستے کا بہانہ بنا کر بحث کرنے لگا۔

رشمی گوتم نے کہا کہ بحث کے دوران ڈرائیور نے دست درازی کی کوشش کی جس پر میں نے گاڑی سے کود کر اپنی جان بچائی تاہم خوف کے باعث پولیس کارروائی سے گریز کیا اور کافی عرصے تک اس واقعے کا کسی سے ذکر بھی نہیں کرپائی۔واضح رہے کہ اداکارہ رشمی گوتم تامل فلموں کے علاوہ بالی ووڈ فلموں ”ویلڈن ابا“اور”لاگ ان“ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جب کہ آج کل میزبانی کے فرائض بھی سر انجام دے رہی ہیں۔