کراچی ، سکول پرنسپل کا شوہر بیوی کا قاتل نکلا

کراچی ، سکول پرنسپل کا شوہر بیوی کا قاتل نکلا

کراچی : 11 دسمبر کو سکول پرنسپل کے قتل کا معاملہ نیا ر±خ اختیار کرگیا، واردات کو ڈکیتی مزاحمت کا رنگ دینے والا شوہر خود قاتل نکلا۔
تفصیلات کے مطابق سکول پرنسپل عنبرین فاطمہ کے قتل کی واردات کو ڈکیتی مزاحمت کا رنگ دینے والا مقتولہ کا شوہر ہی اپنی بیوی کا قاتل ہے ، تاہم ایک خاتون ٹیچر سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کے شوہر علی حسن نے قتل کو ڈکیتی کا رنگ دیا اور واردات کے بعد وہ سحر شمس کے گھر گیا۔ سحر شمس نامی خاتون بھی پیشے کے اعتبار سے سکول ٹیچر ہیں اور وہ حسن علی کی دوسری بیوی ہیں۔ پولیس کے مطابق سحر شمس اور اس کے بھائی بلال شمس کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔