طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ

طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ

اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) میں ڈالنے پر بھی غور شروع کردیا، جبکہ ان کے خلاف درج مقدمات اور عدالتی کارروائی کی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے وزارت داخلہ سے رجوع کیا جائے گا،ا ن کے خلاف 5 مختلف مقدمات درج ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طاہرالقادری کے خلاف 3 مقدمات انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج ہیں جب کہ ان کے دائمی وارنٹ بھی جاری ہوچکے ہیں اور خصوصی عدالت ان کی جائیداد بھی قرقی کرنے کے احکامات جاری کرچکی ہے۔ ذرائع کے مطابق تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمات میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان ضمانت کروا چکے ہیں تاہم ڈاکٹر طاہرالقادری نے تاحال ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع نہیں کیا۔
خیال رہے کہ 2014 کے دھرنوں کے دوران اسلام ا?باد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف مقدمات درج کیے تھے۔