فیس بک کا ویڈیو کال فیچر واٹس ایپ اور سکائپ سے آگے

فیس بک کا ویڈیو کال فیچر واٹس ایپ اور سکائپ سے آگے

کیلیفورنیا: رواں سال فیس بک ویڈیو چیٹس کی تعداد 17 ارب سے بھی تجاوز کرگئی جو سال 2016ءکے مقابلے میں دگنی ہے۔
فیس بک نے سال کے اختتام پر اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ چیٹ ایپ پر 17 ارب سے زائد کالز کی گئیں، اس کے بعد فیس بک ویڈیو کال ایپ نے واٹس ایپ اور اسکائپ کو پیچھے چھوڑ دیا اور اسے 2017ءمیں 17 ارب سے زائد افراد نے استعمال کیا۔
تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ فون پر غلطی سے بھی بار بار ویڈیو چیٹ بٹن دب جاتا ہے جس سے ویڈیو کال لگ جاتی ہے تاہم ان کالز کے باوجود بھی 17 ارب کا ہندسہ ایک معنی رکھتا ہے۔ فیس بک نے اپنے پلیٹ فارم پر اظہار کے دیگر طریقے بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے 500 ارب ایموجی شیئر کیے گئے جن میں خوشی، غمی اور غصے کے اظہار کرنے والے چھوٹے کارٹون نما ایموجی استعمال کیے گئے اس کے علاوہ فیس بک کے صارفین نے 18 ارب جف اور اینی میٹڈ تصاویر شیئر کی ہیں۔