لفظ ”بھنگی“ استعمال کرنا سلمان خان اور شلپا شیٹھی کو مہنگا پڑ گیا

لفظ ”بھنگی“ استعمال کرنا سلمان خان اور شلپا شیٹھی کو مہنگا پڑ گیا

ممبئی: سلمان خان اور شلپا شیٹھی کے خلاف نچلی ذات کے افراد کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر ایف آئی آر درج کرلی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار سلمان خان اور شلپا شیٹھی ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ دونوں کے خلاف ممئبی کے اندھیری پولیس اسٹیشن میں نچلی ذات کے افراد کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر ایف آئی آر درج کرلی گئی۔
سلمان خان کے خلاف ایف آئی آر ری پبلکن پارٹی نے درج کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں اداکاروں نے ٹی وی شوز میں لفظ ”بھنگی“ استعمال کیا۔ سلمان خان نے ایک شو میں کترینہ کیف کے ساتھ لفظ ’بھنگی‘ منفی معنوں میں استعمال کیا جب کہ ایک دوسرے شو میں شلپا شیٹھی نے کہا کہ میں ’بھنگی‘ کی طرح دکھتی ہوں۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے الفاظ کے استعمال سے انتہائی تکلیف اور دکھ ہوا ہے لہذا دونوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔