چار روزہ غیر ملکی دورہ،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کابل پہنچ گئے

چار روزہ غیر ملکی دورہ،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کابل پہنچ گئے
تصویر بشکریہ انسٹاگرام

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چارروزہ غیر ملکی دورے پر افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے ہیں جبکہ اس کے بعد وہ ایران،چین اور روس کا بھی دورہ کریں گے۔


View this post on Instagram

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کابل پہنچ گئے. #NeoNews

A post shared by Neo Tv Network (@neotvnetworkofficial) on

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی چار روزہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے ہیں جبکہ ان کے ساتھ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سمیت وزارت اعلیٰ کے حکام بھی ہمراہ ہیں۔

دورے کے دوران وزیر خارجہ تعاون و روابط کے فروغ، علاقائی اوربین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال اور افغان مفاہمتی عمل پر پربات چیت کریں گے۔