آسٹریلوی اوپنر کیمرون بین کروفٹ یوگا ٹیچر بنتے بنتے رہ گئے

آسٹریلوی اوپنر کیمرون بین کروفٹ یوگا ٹیچر بنتے بنتے رہ گئے
کیپشن: فوٹو ٹویٹر اکاؤنٹ

میلبرن :  آسٹریلوی اوپنر کیمرون بین کروفٹ کہتے ہیں بال ٹیمپرنگ کی سزا نے کرکٹ سے دور کر دیا تھا ۔

اور اس کے بعد وہ یوگا ماسٹر بننے کا ارادہ کر چکے تھے لیکن پھر ارادہ بدل لیا ، وہ پابندی ختم ہونے کے بعد 30 دسمبر کو وہ کرکٹ میں واپسی کر لیں گے ۔تفصیلات کے مطابق بال ٹیمپرنگ میں رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے آسٹریلوی اوپنر کہتے ہیں کہ لوگ بے ایمان سمجھتے ہیں مگر اب ان کیساتھ کوئی مسئلہ نہیں ، انہوں نے آگے بڑھنے کا طریقہ سیکھ لیا۔

f09717c6a40be02906a6030e33a534ca

26 سالہ بین کروفٹ پابندی لگنے کے بعد کرکٹ کو چھوڑنے کا بیان دے چکے ہیں ، تاہم ان پر لگی 9 ماہ کی پابندی رواں ماہ 29 تاریخ کو ختم ہوگی، جسکے اگلے روز وہ بگ بیش میں پرتھ اسکورچرز کی نمائندگی کریں گے۔


 

479d94d3dd1b76b25bae07f68c0bd0b0