واجد ضیاءنے آئی جی ریلوے پولیس کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

واجد ضیاءنے آئی جی ریلوے پولیس کے عہدے کا چارج سنبھال لیا
تصویر بشکریہ ٹوئٹر

لاہور:آئی جی ریلوے پولیس واجد ضیاءنے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔


ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کیخلاف پانامہ کیس کی تحقیقات کرنیوالی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم(جے آئی ٹی ) کے سربراہ واجد ضیاءنے آئی جی ریلوے پولیس کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

ریلوے پولیس میں نئے تعینات ہونے والے انسپکٹر جنرل واجد ضیاءکی سنٹرل پولیس آ فس ریلوے آمد ہوئی اور اس موقع پر ڈی آ ئی جی آ پریشنز شارق جمال خان نے نئے تعینات آ ئی جی ریلوے پولیس کو بریفنگ دی۔

آئی جی ریلوے واجد ضیاءنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد کہا کہ ریلوے پولیس کی بہتری کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔خیال رہے کہ نواز شریف کیخلاف پانامہ کیس کی تحقیقات کرنیوالی ٹیم کی سربراہی واجد ضیاءنے کی تھی۔