سول کورٹ لاہور نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ سنادیا

سول کورٹ لاہور نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ سنادیا
تصویر بشکریہ ٹوئٹر

لاہور:سول کورٹ لاہور نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ سنادیا۔


ذرائع کےمطابق عدالت نے نواز شریف کی استدعا منظور کرتے ہوئے کلثوم نواز کا وراثتی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا حکم دیدیا۔سول کورٹ نے نواز شریف کی استدعا منظور  کرتے ہوئے   کلثوم نواز کاسیکسیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا حکم دیا۔

نواز شریف کی استدعاکلثوم نواز کے اکاونٹ میں 93 لاکھ 31،ہزار 922 روپے کے حصول کےلیے سیکشن رپورٹ دی جائے، بیگم کلثوم نواز کیخلاف کوئی بھی رقم واجب الادا نہیں ہے جبکہ نواز شریف کا موقف تھا کہ کلثوم نواز کے 4 بنک اکاونٹس تھے جن میں 93 لاکھ 31 ہزار سے زائد کی رقم موجود ہے۔

خیال رہے کہ نواز شریف کیخلاف نیب ریفرنسز کا فیصلہ آج احتساب عدالت کی جانب سے سنایا جانا ہے۔