نیب ریفرنسز فیصلہ، حکومت کی جانب سے ابتدائی حکمت عملی تیار کرلی گئی

نیب ریفرنسز فیصلہ، حکومت کی جانب سے ابتدائی حکمت عملی تیار کرلی گئی
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد:فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے کا دن آگیا جبکہ حکومت کی جانب سے ابتدائی حکمت عملی تیار کرلی گئی ۔

ذرائع کے مطابق فیصلہ نوازشریف کی مخالفت میں آیا یا حق میں اس حوالے سے حکومت فیصلے کی مناسبت سے لائحہ عمل طے کرے گی ۔

حکومتی عہدیداروں اور پارٹی رہنماﺅں کو فیصلے کی تفصیلات اور ردعمل سے آگاہ کیا جائے گا،نوازشریف کو سزا کی صورت میں حکومتی رہنما ٹی وی پروگرامز کے ذریعے فیصلے کی تفصیلات بتائیں گے جبکہ وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری بھی فیصلے کے فوری بعد میڈیا ردعمل دیں گے۔

فیصلے پر عمل در آمد کرانے کے لیے بھی سکیورٹی سمیت موثر میکانزم تیار ہوگیا ہے۔خیال رہے کہ العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں نواز شریف کیخلاف آج احتساب عدالت کی جانب سے فیصلہ سنایا جائے گا۔