پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریزکی نئی تاریخیں سامنے آگئیں

پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریزکی نئی تاریخیں سامنے آگئیں
تصویر بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریزکی نئی تاریخیں سامنے آگئیں۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز 19 سے 29 مارچ تک شیڈول کی گئی ہے جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم 15مارچ کومتحدہ عرب امارات پہنچے گی۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سیریز31مارچ سے13اپریل تک رکھنے کیلئے پاکستان،آسٹریلیاکے درمیان بات چیت جاری ہے ،شیڈول تبدیل ہونے سے سٹیو سمتھ اور ڈیوڈوارنرسیریز میں شامل ہونگے۔

سٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی پابندی 29 مارچ کو ختم ہوگی جبکہ دونوں کرکٹرزکوبال ٹیمپرنگ کیس میں ایک ایک سال کی پابندی کا سامنا ہے۔سیریز کے شیڈول میں رد و بدل ورلڈ کپ کی بھرپور تیاری کے لیے ہے۔