جرمنی نے ایرانی فضائی کمپنی پر پابندی لگا دی

جرمنی نے ایرانی فضائی کمپنی پر پابندی لگا دی
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

برلن : جرمنی نے ایران کی فضائی کمپنی ”مہان ایئر“ کی پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی پابندیوں کا سامنا کرنے والی ایران کی فضائی کمپنی ”مہان ایئر“ کی پروازوں پر جرمنی نے پابندی عائد کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایران سے پاسداران انقلاب کے فوجیوں، جنگجوﺅں اور اسلحہ کی شام منتقلی میں ملوث ہے۔

حکام نے مہان ایئر کی میونخ اور ڈسلڈورف شہروں میں پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ واضح رہے کہ امریکا نے ایران کی فضائی کمپنی مہان ایئر کو کچھ عرصہ قبل بلیک لسٹ کردیا تھا۔