فیصل آباد کے قریب دو ٹرینیں آپس میں ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق

فیصل آباد کے قریب دو ٹرینیں آپس میں ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق
کیپشن: فوٹوسکرین گریب یو ٹیوب ویڈیو ۔۔۔

فیصل آباد کے قریب دو ٹرینیں آپس  میں ٹکرا گئیں ہیں جس کے نتیجے میں  ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔


تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس فیصل آباد کے قریب ملت ایکسپریس سے ٹکرا گئی جس کے باعث اس کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعددزخمی ہو گئے ہیں ۔


ذرائع کے مطابق دونوں ٹرینیں اچانک آمنے سامنے آگئیں جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا تاہم ٹرینوں کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے حادثے کی شدت کم تھی ۔آخری اطلاعات آنے تک ریسیکیو آپریشن جاری ہے اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ، جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کے بارے میں معلومات اکھٹی کی جارہی ہیں ۔