اللہ کا شکر ہے کہ کوئی کرپشن نہیں کی ، نواز شریف

اللہ کا شکر ہے کہ کوئی کرپشن نہیں کی ، نواز شریف
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

راولپنڈی : سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات سال کی سزا کے بعد اپنے تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ " اللہ کا شکر ہے کہ انہوں نے کوئی کرپشن نہیں کی ،کبھی اختیارات کا غلط استعمال نہیں کیا اس لیے ضمیر مطمئن ہے "۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم کو آج احتساب عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس کیس میں بری جبکہ العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات سال قید کی سزا سمیت بھاری جرمانہ اور جائیداد ضبطگی کا حکم سنایا گیا تھا۔

نواز شریف کو سزا ملنے کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی ہے اور نواز شریف کے چاہنے والوں سمیت سیاست سے دلچسپی رکھنے والوں نے اپنے طور پر اپنی اپنی رائے دینا شروع کر دیں ہیں ۔ نواز شریف کی سزا سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹریںڈ بن چکی ہے ۔