نواز شریف کی سزا عمران اور نیب کا گٹھ جوڑ ہے، پیپلز پارٹی

 نواز شریف کی سزا عمران اور نیب کا گٹھ جوڑ ہے، پیپلز پارٹی
فوٹو بشکریہ: ندیم واسم پی پی پی ٹوئیٹر اکاءنٹ

کراچی: ترجمان چیئرمین پیپلز پارٹی نے نواز شریف کی سزا پر درعمل دیتے ہوئے  کہا کہ نواز شریف کی سزا سے ثابت ہو گیا کہ  احتساب صرف اپوزیشن کا ہو رہا ہے۔


تفصیلات کے مطابق ،  ترجمان بلاول بھٹو سینیٹر مصطفی نواز  نے کہا ہے کہ نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس پر سزا تحریک انصاف  حکومت اور نیب کا گٹھ جوڑ لگتا ہے،  پہلے اس میں شک تھا اب کوئی شک نہیں رہا۔ عمران خان اور  نیب کا گٹھ جوڑ ملک کو انتشار کی طرف دھکیل رہا ہے۔ 

انہوں نے کہا دو نہیں ایک پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے کئی پاکستان بنا دئیے ہیں،جانبدارانہ احتساب  نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے،جہاں سیاسی استحکام نہ ہو وہاں معاشی استحکام نہیں آ سکتا۔ 

یادرہے کہ آصف زراداری پر بے نامی اکاؤنٹس میں پیسے ٹرانسفر کرنے کا کیس چل رہا ہےجس میں ممکن ہے کہ ان کی گرفتاری ہو جائے۔