نواز شریف دنیا کے کرپٹ لوگوں کی فہرست میں شامل ہیں ، فواد چوہدری

  نواز شریف دنیا کے کرپٹ لوگوں کی فہرست میں شامل ہیں ، فواد چوہدری
کیپشن: فوٹو بشکریہ: مدثر حسین ٹوئیٹراکائونٹ

اسلام آباد : فواد چودھر ی نے کہاہے کہ سپریم کورٹ نے پانامہ کیس میں نوازشریف کو نااہل کرکے نیب کو ان کےخلاف تین ریفرنسز دائر کرنے کا حکم دیاتھا ، اب احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنسز  میں نواز شریف کو 7سال قید اور 25ملین ڈالر جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔

 

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہاہے کہ  احتساب عدالت نے تاریخی فیصلہ دیا ،دنیا کے کرپٹ لوگوں کی فہرست میں  نواز شریف بھی شامل ہے، یہ قیامت کامنظر ہے کہ بچے کہہ رہے ہیں کہ ہم والد  کو نہیں جانتے اوروالد  اولاد  کو جاننے سے انکارکر رہا  ہے ،نوازشریف کو فلیگ شپ ریفرنس میں تکنیکی بنیادوں پر بری کیا گیا ہےجب کہ حسن نواز کی گرفتاری تک نواز شریف کو فلیگ شپ ریفرنس میں سزانہیں ہوسکتی ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری بے نقاب ہوگئے ہیں، ٹھگ آف پاکستان ون ا لعزیزیہ اور ٹھگ آف پاکستان ٹو اومنی گروپ ہے ، اومنی کیس میں زرداری صاحب نے بیٹے کی سیاست تباہ کرنے کیلئے جائیداد اس کے نام کروائی۔

انہوں نے کہا کہ  نواز شریف کو مختلف فورم پر صفائی پیش کرنے کا پورا موقع دیا گیا لیکن وہ ایک جگہ بھی اپنے پیسے کو جائز ثابت نہیں کرسکے ، نوازشریف کہتے ہیں ان کے بیٹے  پاکستان کے دائرہ قانون میں نہیں آتے ،نوازشریف نے اپنے بچوں کو ملک سے  باہر رکھ کر  وہاں کمیشن طے کرتے تھے اور جس سے کچھ پیسے پاکستان میں آجاتے تھے اور باقی کی یہ وہاں جائیداد بھی خرید لیتے تھے ۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان اس سے پہلے  نہ وزیر تھے اورنہ وزیر اعظم رہے، پھربھی ان سے 40سال کا حساب مانگا گیا ، انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت نے تاریخی فیصلہ دیاہے،دنیا کہ کرپٹ لوگوں میں نواز شریف بھی شامل ہیں، نواز شریف کا دفاع کرنیوالوں کوشرم آنی چاہئے ۔