نیب کا نواز شریف کی فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

نیب کا نواز شریف کی فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ
کیپشن: تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

اسلام آباد : نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق  آج چیئرمین نیب کی زیر صدارت نیب کا اہم اجلاس نیب ہیڈکواٹر اسلام آباد میں ہوا جس میں نواز شریف کی فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کے فیصلے کو چیلینج کرنے کا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

چنیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے قانونی ٹیم کو ہدایت جاری کر دی ہیں کہ وہ فیصلے کی نقول حاصل کر کے مکمل تیاری اور ٹھوس شواہد کیساتھ نواز شریف کی فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کے فیصلے کو چیلنج کرے ۔انہوں نے قانونی ماہرین اور ڈی جیز نیب کو بھی ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ بروقت اپیل دائر کریں ۔

خیال رہے کہ آج احتساب عدالت کے معزز جج محمد ارشد ملک  نے سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ سنا دیا ہے ، فیصلے کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سات سال کی قید بامشقت اور جائیداد کی ضبطگی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں انہیں ٹھوس شواہد کی بنا پر بری کر دیا گیا ہے ۔ نیب نے اسی (فلیگ شپ ) ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کے فیصلے کو  چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔